اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش نے عراق میں میں اپنے وحشیانہ اقدامات جاری رکھتے ہوئے، اس ملک کے شمال کے ایک گاؤں میں ایک اور جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے، اس علاقے کے 12 افراد کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے یہ وحشیانہ اقدام عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع بلد شہر کے ایک گاؤں میں دیا۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں عراق کی فوج اور عوامی رضاکاروں نے اپنی مختلف کارروائیوں میں اس ملک کے اکثر علاقوں میں دہشتگرد گروہ داعش کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
.......
/169